تھا جو سلوک اووروں سے ان کا
اب وہی خود بھی جھیل رہے ہیں
کل جو سب سے کھیل رہے تھے
آج سب ان سے کھیل رہے ہیں
ہمیں آبنائے ہرمز کی نگرانی کے عوض معاوضہ ملے گا۔ ہم آبنائے ہرمز کو اپنے پاس رکھیں گے اور شاید اسے ہم ہی چلائیں: ڈونلڈ ٹرمپ
برطانیہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے غیر ملکی ریاستی پراکسی گروپوں کے خلاف کارروائی کے تحت ایرانی پاسداران کی حمایت غیر قانونی قرار دیدی۔
75 ارب روپے کی تقسیم کا صوبائی سطح پر ریکارڈ بھی دستیاب نہیں ہے، کابینہ ڈویژن 75 ارب روپے کے استعمال میں شفافیت ثابت نہیں کر سکا، منصوبوں کی ماہانہ پیشرفت رپورٹس بھی حاصل نہیں کی گئیں۔
فرانس اور اسپین کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بدھ کی رات 12 بجے مد مقابل ہوں گی۔
عدالت عالیہ کے جسٹس عمر سیال اور جسٹس محمد عبدالرحمان نے 26 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔
پانی جیسے حساس قومی معاملے پر ذمہ دارانہ بیانات دیے جائیں اور صوبوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے سے گریز کیا جائے: وزیر آبپاشی سندھ
ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کا کہنا ہے کہ گاڑی بینک کے پاس جیسے ہی رکی ڈاکو بھی پیچھے سے آگئے، بینک سیکیورٹی گارڈ نے سمجھا کار میں بھی ڈاکو ہیں، سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی تو ڈاکو نے بھی گولیاں چلا دیں۔
یورپی یونین نے غزہ کے لیے ایک ارب ڈالر کے امدادی اقدام کا آغاز کر دیا۔ برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق ای یو کمیشن نے کہا کہ ٹیم غزہ اقدام کے تحت ایک ارب ڈالر کی مالی معاونت کو یکجا کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ایئر پورٹ اٹھارٹی کے مطابق اسکردو ایئر پورٹ کو سیاحوں کے لیے جدید فضائی دروازہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ پنجاب میں آئین اور قانون نام کی چیز نہیں ہے، پنجاب کی گندم سے ہماری ملز چلتی ہیں، عدالتوں کو بھی اس پر ایکشن لینا چاہیے۔
بحرین نے ایران پر تازہ حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
قطر میں فورس میجور ختم ہوتے ہی ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
پولیس ملزم کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے بعد واپس تھانہ منتقل کر رہی تھی، ملزم پولیس حراست سے فرار ہوا تو گرفتاری کے لیے فوری ناکہ بندی کی گئی۔
تھانہ خانپور پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر تشدد کا ملزم شوہر فرار ہے۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔