لاہور(جنگ نیوز) روزنامہ جنگ کے کالم نگار پروفیسر اسرار بخاری گزشتہ رات انتقال کر گئے۔ وہ عربی، فارسی ،انگریزی اردو اور پنجابی زبانوں پر یکساں عبور رکھتے تھے ۔عمر بھر تدریس کے شعبے میں خدمات سر انجام دیں ۔کالم نگاری کی طرف آئے تو "سر راہے " کے عنوان سے انتہائی شاندار کالم لکھے ۔ روزنامہ جنگ میں" سر رہ گزر" کے عنوان کے تحت ایک عرصہ تک اپنی دانش و بینش کے موتی بکھیرتے رہے ۔