• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے پہلی پرواز 10 جنوری کو پیرس پہنچے گی، خواجہ آصف بھی سوار ہونگے

پیرس  (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستانی قومی انٹرنیشنل ایر لائن “ پی آئی اے “یورپی اور حج پروازوں کے آپریشنز کو بڑھانے کے لیے دو طیاروں کو فوری طور دوبارہ فعال کرے گی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اپنے گراؤنڈ کیے گئے دو طیاروں کو فلائٹ آپریشنز کے لیے دوبارہ سروس میں لانے کی کوششیں کر رہی ہے۔جو دس جنوری 2025کو طویل پابندی خاتمہ کے بعد پیرس کےلئے اڑان بھرے گی اس پرواز میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور پی آئی کے اعلی احکام کی پیر آمد متوقع ہےایئرلائن نے اپنے آپریشنل بیڑے کو وسعت دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر بوئنگ 777 اور ایک ایئربس A320کو چالو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کچھ عرصے سے گراؤنڈ کیے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید