• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس 3 سالوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس (CCI) رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس 3سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہم اشیا جیسے کہ گاڑیاں اور مکانات خریدنے میں سہولت گزشتہ سہ ماہیوں کے مقابلے میں4گنا بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس0.8پوائنٹس اضافے کے ساتھ تین سالوں میں سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا ہے جب کہ ایسے لوگوں کی تعداد جو معیشت کو مضبوط سمجھتے ہیں وہ 4سے بڑھ کر 16فیصد ہوگئے ہیں۔ مہنگائی کے خدشات 3سالوں میں اپنے سب سے کم سطح پر پہنچ گئے ہیں جو معاشی کی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق روزگار کی حفاظت کے بارے میں کانفیڈنس انڈیکس3فیصد بڑھا جو روزگار کے حوالے سے مثبت نقطہ نظر ظاہر ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید