کراچی (اسٹاف رپورٹر ) فرائض میں غفلت اور پولیو مہم میں عدم تعاون پر کراچی کے 7ٹاؤنمیونسپل کمشنر اور 3ڈائریکٹر کو عہدوں سے فارغ کر کے معطل کر دیا گیا سندھ لوکل گورنمنٹ کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق لانڈھی ٹاؤن، ملیر،شاہ فیصل، ابراہیم حیدری، اورنگی، منگھو پیر اور گڈاپ ٹاون کے میونسپل کمشنر اور گڈاپ،ابراہیم حیدری اورملیر ٹاون کے ڈائریکٹرز کو معطل کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ ان افسران کے خلاف جلد چارج شیٹ بھی جاری کی جاری ہے ان کے خلاف کارروائی کمشنر کراچی کی ہدایت پر کی گئی ہے۔