• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائیلاگ اور ڈائیلاگ ہی ہر مسئلے کا حل ہیں، اسپیکر ایاز صادق

اسلا م آباد( طاہر خلیل )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسپیکر اور جج کا اہم منصب ہوتا ہے جس کی پکڑ بھی زیادہ ہےمنصب پر بیٹھ کربہت سے راز رکھنے پڑتے ہیں ذات پر حملوں کی بجائے ایشوز پر بات کرنے سے ایوان کا ماحول خوشگوار چل سکتا ہے،ہم نے ایک دفتر نہیں ادارہ بنانا ہے تلخیاں کم کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہےپارلیمان میں ایشوز کو زیر بحث لایا جائے پروڈکشن آرڈز جیسے ایشوز پر کوشش ہوتی ہے کہ پہلے غلط ہوا ہے تو اب نہیں ہونا چاہئے، چاروں صوبوں بشمول آزاد وجموں کشمیر،گلگت بلتستان اسمبلیوں کے مابین تعاون،ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے سیکرٹریز، چیف وہیپس اور پی اے سی اراکین کی ایسوسی ایشنز بنائی جائیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں18ویں سپیکر کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تےہوئے ایاز صادق نے کہا سپیکر کا کام سب سے مشکل ہوتا ہےاپوزیشن کو زیادہ وقت دیں تو حکومت ناراض،حکومت کو وقت دیں تو اپوزیشن ناراض ،ہمیں ایک دوسرے کا تحفظ بھی کرنا ہے اوربغیر کسی دباؤ کے ایوان کو بھی چلانا ہے، یونیورسٹیوں میں ہمارا بنایا گیا نصاب پڑھایا جارہا ہے، ساڑھے تین ہزار درخواستیں ہیں سرکاری سکول سے پڑھے ، موقع نہ ملنے والے بچوں کو انٹرشپ دے رہے ہیں صوبائی اسمبلیاں بھی طلبہ کو انٹرشپ کا موقع فراہم کریں،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمہوریت ختم ہونے سے بیک لاک ہوا ہے چوہدری نثار علی اور سید خورشید شاہ نے بہت بیک لاک ختم کیا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےذریعے اربوں روپے کی وصولیاں کی ہیں ، معیشت، موسمیاتی تبدیلی، بیروزگاری جیسے ایشوز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، پیپس کیلئے نصاب بنایا جائے اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے لوگوں کو وہاں پر کورسز کرائے جائیں ، آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے، تجاویز کے تبادلے،پارلیمانی روایات، اسمبلی میں پیش ہونیوالے امور کا حل اس فورم سے ملے گا۔
اہم خبریں سے مزید