• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوارہ چوک، سٹی صدر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) فوارہ چوک، سٹی صدر روڈ، کشمیری بازار، اصطبل روڈ، گنجمنڈی روڈ، ڈنگی کھوئی روڈ، نمک منڈی اور گندم منڈی کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے موقع پر موجود عملے کے ساتھ تجاوزات کو ختم کروایا اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کی نگرانی کی۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ تجاوزات نہ صرف شہر کے حُسن کو خراب کرتی ہیں بلکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بھی بڑی رکاوٹ بنتی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سی ٹی او راولپنڈی نے ہدایت کی کہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات اور ڈبل پارکنگ کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اور رش والے مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی تجاوزات یا غیر قانونی پارکنگ کو برداشت نہیں کیا جائے ۔ انہوں نے سرکل آفیسر سٹی سرکل کو تجاوزات مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی اور شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ اپنی گاڑیاں مختص کردہ جگہوں پر پارک کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے ہی شہر کی ٹریفک کو بہتر اور شہریوں کے لئے محفوظ اور آسان سفر ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید