• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 5ملزموں کو گرفتار کرکے 37لٹر اور 48بوتل شراب برآمد کرلی ۔ 2ملزموں سے ایک کلو 800گرام چرس برآمد کی گئی۔ پیرودہائی پولیس نے شیشہ نوشی کرنے والے 2ملزموں کو دھر لیا۔ صادق آباد پولیس نے انعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے نوسر بازسے 3500روپے اور مختلف نمبرز کی پرچیاں برآمد کر لیں۔اسلام آباد پولیس نے بھی سنگین جر ائم میں ملوث 5 مجرموں سمیت 22 جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرکے691گرام ہیروئن ،525 گرام چرس، 8پستول، دو گن ،ایک کلاشنکوف ،ریوالور اور ایک آہنی مکہ برآمد کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید