اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ قوموں کی عزت استقلال و آزادی میں مضمر ہے ۔ ثابت قدمی، پامردی، ضبط و تحمل سے اپنے موقف پر جمے رہنا، قائم رہنا کسی قوم یا ملک کی مستقل حیثیت، آزادی خود مختاری کو باور کر اتا ہے۔معاشرے میں حقوق کیلئے آواز بلند کرنا بلاتفریق سب کا حق ہے جسے سلب نہیں کیا جاسکتا ۔ عالمی سامراج اپنے ایجنڈے کے تحت کام کرتا ہے ترقی یافتہ ممالک سمیت غریب ممالک سب کے سب عالمی سامراجی قوتوں کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں ۔ علامہ ساجد نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو میانہ روی کے ذریعہ قومی زندگی اور سلامتی کو ایک مستقل جدوجہد کے ذریعے برقرار ررکھتا ہے ۔