راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) صادق آباد بازار میں تجاوزات کرنے والے 5ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ صادق آباد کوملک محفوظ انسپکٹر انکروچمنٹ ،ریگولیشنز نے بتایاکہ رحمان گل، روح اللہ ،بختاور، ارشد گل ، فضل سبحان نے صادق بازار میں کھوکھا، ٹھیہ، کاونٹر، ریڑھی، و دیگر سٹینڈ وغیرہ سڑک کے حصہ ، فٹ پاتھ پر کر رکھی تھیں۔