راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )ایس ڈی پی او گوجر خان محمود الحسن نے اولمپک کونسل آف ایشیاء ڈیویلپمنٹ پروگرام میں ریفری کورس مکمل کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق محمود الحسن نے اولمپک کونسل آف ایشیاء (JJAU)ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے کوچز اور ریفریز میں شرکت کی۔ انہوں نے پاکستان کے3 رکنی وفد کے سربراہ کے طور پر پروگرام میں شرکت کی۔ان کے علاوہ پاکستان سے 2 خواتین نے کورس مکمل کیا۔ اولمپک کونسل آف ایشیاء ڈیویلپمنٹپروگرام برائے کوچز اور ریفریز کا انعقاد رواں ماہ ابوظہبی میں کیا گیا تھا۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ڈی پی او گوجر خان کو بطور ریفری کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق افسروں اورجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔