• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس 24 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا

اسلام آ باد ( نیو ز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہفتہ کے روز جناح ایونیو انٹرچینج اور سرینا انٹرچینج کے منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے کو دونوں منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ محمد علی رندھاوا کو بتایا گیا کہ جناح ایونیو انٹرچینج کا انڈر پاس ریکارڈ مدت میں تکمیل کے مراحل میں پہنچ چکا ہے ۔ اس انڈر پاس کو 24دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ انہیں بتایا گیا کہ انڈر پاس پر کارپیٹنگ کا کام بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ افتتاح سے قبل جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کی تزئین و آرائش کے کام آغازکیا جائے۔ انہوں نے انڈر پاس کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرنے پر متعلقہ عملہ اور ورکرز کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو شاباش دی۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ سرینا انٹرچینج منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت کام تیزی سے جاری ہے۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ 24/7تعمیراتی کام کو جاری رکھ کر تمام رکاوٹوں کو جلد دور کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کے اعلیٰ معیار کو ہرحال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹس اور ریذیڈنٹ انجیئنرز کی سائٹ پر موجودگی کو یقینی بنا یا جائے تا کہ تعمیراتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید