• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، جماعت اہل سنت پاکستان

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی ہمیشہ سے پاسبان اور پاکستان کے تمام مفادات کے بھی محافظ ہے۔ پاکستان پوری امت مسلمہ پر اللہ کا انعام ہے اور یہ ہمارے بزرگوں علماءومشائخ کی روز و شب کی محنتوں اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہارجماعت اہل سنت پاکستا ن کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں مرکزی امیر علامہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی،ناظم اعلی پیر خالد سلطان القادری,الحاج حنیف طیب، الحاج احسان الحق فریدی، ڈاکٹرحمزہ مصطفائی،پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری،پیرسید خلیل الرحمن شاہ بخاری،علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی،پیرمعاذالمصطفی قادری،اور صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے اپنے مشترکہ بیان میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کی چار کمپنیوں پر پابندی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔پاکستان ایک انتہائی مہذب اور ذمہ دار ملک ہے جس نے دنیا بھر میں ہمیشہ امن کو فروغ دینے کا ساتھ دیااور کسی بھی عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کبھی نہیں کی۔ان رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ کے بعض یہودی ایجنٹ ہمیشہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرتے رہتے ہیں۔ہم نے ایٹم بم بھی صرف اپنے دفاع کے لئے بنایا ہے۔ امریکہ نے ہم پر جو پابندی لگائی ہے یہ بالکل ناجائز اور غیر ضروری ہے ۔
اسلام آباد سے مزید