• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، 6 فلسطینی شہید

رام اللہ (اے ایف پی) فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں دو مہاجر کیمپوں میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 6فلسطینی شہید ہوگئے، تلکرم میں کار پر بمباری میں 4فلسطینی شہید ہوئے جبکہ بالاتا مہاجر کیمپ میں فائرنگ کے نتیجے میں 80سالہ خاتون اور 25سالہ نوجوان شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تلکرم کے قریب ایک کار پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار فلسطینی شہیداور تین زخمی ہو گئے۔وزارت نے اعلان کیا کہ چاروں فلسطینی تلکرم کیمپ میں ایک گاڑی پراسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔ اس سے قبل وزارت صحت نے بتایا کہ نابلس کے قریب بالاتا مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران دو فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 80سالہ خاتون حلیمہ ابو لیل بھی شامل ہیں جنہیں گولی مار کر شہید کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید