معروف بھارتی فلمساز، پروڈیوسر، اداکار اور ٹیلی ویژن ہوسٹ کرن جوہر اور اداکار کارتک آریان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔ کرن نے اس سلسلے میں نوجوان اداکار کے ساتھ نئی رومینٹک کامیڈی فلم کرنے کی بھی تصدیق کردی۔
یاد رہے کہ 2021 میں متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 34 سالہ اداکار کارتک آریان اور 52 سالہ سینئر فلمساز کرن جوہر کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں وہ فلم دوستانہ 2 چھوڑ گئے تھے۔
جس کے بعد تین سال تک دونوں کے معاملات درست نہیں ہوئے لیکن اب بلآخر یہ صورتحال بہتر ہوگئی ہے اور دونوں ایک رومانی کامیڈی فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ کرنے پر راضی ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر کارتک نے کرن اور اپنی فلم کی پرومو ویڈیو بھی شیئر کی۔