• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پیٹو خاتون کا 60 سیکنڈ میں 49 گرام کاٹن کینڈی کھانے کا عالمی ریکارڈ

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

برطانیہ کی پیٹو خاتون نے 60 سیکنڈ میں 49 گرام کاٹن کینڈی کھانے کا عالمی ریکارڈ قائم بنا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیھ شُٹویکر نامی خاتون نے 60 سیکنڈ میں 49 گرام سبز کاٹن کینڈی کھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق خاتون کو ریکارڈ بنانے کے لیے کم از کم 45 گرام سبز کاٹن کینڈی کھانی تھی۔

ریکارڈ بنانے والی لیھ شُٹویکر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی مزے دار تجربہ تھا، جس کے دوران میری انگلیاں اور چہرہ بہت چپچپا ہو گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیھ شُٹویکر غیر معمولی کھانے کھانے اور عالمی ریکارڈ بنانے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پیٹو خاتون ایک منٹ کے اندر 19 چکن نگٹس اور 10 جیلی ڈونٹ کھانے کے ریکارڈز بھی بنا چکی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید