• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزی سے انناس چھیلنے اور ٹکڑے کرنے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ


امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے پسندیدہ پھل انناس کو تیزی کے ساتھ چھیلنے اور اس کے ٹکڑے (سلائس) بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ 

کیلیفورنیا کے علاقے کونکورڈ کے رہائشی رچ الینسن نے ریکارڈ قائم کرنے کا چیلنج قبول کیا، جسے صرف 17.85 سیکنڈ میں پورا کرلیا۔ 

اس سے قبل تیزی سے انناس چھیل کر ٹکڑے بنانے کا ریکارڈ  27.07 کا تھا جسے الینسن نے توڑ دیا۔ اس نے کہا کہ اسے کامیابی سے ریکارڈ توڑنے کےلیے آٹھ بار کوششیں کیں۔

اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے الینسن نے کہا انھیں انناس بہت پسند ہیں اور یہ میرا فیوریٹ پھل ہے، ہر اختتام ہفتہ پر میں تین انناس خریدتا اور ایک دن کی ایک بیٹھک میں ایک انناس کھاتا ہوں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید