• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 برس سے بغیر تنخواہ کام کرنیوالی جیل ملازمہ کی عدالت میں دہائی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیل ملازمہ نے انکشاف کیا ہے کہ 11 برس سے تنخواہ کے بغیر نوکری کر رہی ہوں۔

سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں جیل ملازمہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

درخوست گزار جیل ملازمہ نے عدالت کو بتایا کہ فوتگی کوٹے پر 2013ء میں بطور جیل ملازمہ بھرتی ہوئی تھی، میرے ساتھ بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کو تنخواہ مل رہی ہے، 2013ء سے آج تک مجھے ایک بھی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔

عدالت نے سندھ حکومت کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ معصوم لڑکی جو بول بھی نہیں پا رہی اسے تکلیفوں میں ڈال دیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے محکمۂ جیل خانہ جات و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست گزار سے دستاویزات طلب کر لیں۔

قومی خبریں سے مزید