• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی اسپین جانے والوں کیلئے 2024ء خطرناک ترین سال ثابت

بارسلونا(نیوز ڈیسک) سال 2024غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے والوں کیلئے خطرناک ترین سال ثابت ہوا۔اسپین کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق 2024میں 10ہزار سے زائد افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا یعنی 30افراد یومیہ اس کوشش میں جان سے گئے کہ کسی طرح کشتی میں سوار ہو کر اسپین پہنچ جائیں یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 58 فیصد زائد ہیں۔اسی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں 1538بچے اور 421خواتین بھی شامل ہیں، اس حوالے سے 2024میں اپریل اور مئی سب زیادہ خطرناک ثابت ہوئے۔این جی او کے اعداد و شمار 15دسمبر 2024تک کے ہیں جن کے مطابق 10 ہزار 457اموات کا ڈیٹا ملا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپ جانے والوں کے لیے خطرناک راستوں میں سے ایک اٹلانٹک روٹ ہے۔مغربی افریقا سے ہزاروں تارکین وطن افریقا کے قریب کینری آئی لینڈ پر قدم رکھتے ہیں جو اسپین کی عمل داری میں آتا ہے۔

یورپ سے سے مزید