• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان و لیبیا کشتی حادثات میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ لیبیا ایجنٹ کے توسط سے عمرہ ویزا کے ذریعے پانچ مسافروں کی یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام بنا دی گئی،گرفتار خاتون انسانی سمگلر عیشاء فاطمہ یونان کشتی حادثے جبکہ اشتہاری ملزم عبداللہ شہزاد 2023ء میں پیش آنیوالے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے، عیشاء فاطمہ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوایا جسے یونان کشتی حادثے میں ریسکیو کر لیا گیا تھاگرفتار ملزمہ نے مجموعی طور پر متاثرہ شخص سے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے ۔

دنیا بھر سے سے مزید