لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر 19جنوری کوجھنگ میں کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عظیم الشان جلسہ عام کریں گے۔جماعت اسلامی اپنے کاشتکار بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ موجودہ حکومت مراعات یافتہ طبقے کی حکومت ہے، جیسے مافیاز نے چاروں اطراف سے گھیرا ہوا ہے۔