لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین پنجاب ہاؤ سنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ہیڈکوارٹر ز کادورہ کیا، ڈی جی پنجاب ہاؤنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی، وزیر ہاو سنگ نے محکمانہ امور کو فعال بنانے کیلئے استعداد کار میں اضافہ یقینی بنانے کی ہدایت کی، بلال یاسین نے کہا کہ جون 2025 تک 60 ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض دیے جائیں گے۔