لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2025ء شیڈول کے مطابق آج لاہور پریس کے احاطے میں منعقد ہوں گے، پولنگ کا آغاز صبح 9بجے ہو گا جو بغیر کسی وقفہ کے شام 6بجے تک جاری رہے گی ،چیئرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان نے تمام ووٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں جس کے بغیر کسی صورت ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ جرنلسٹ گروپ کی طرف سے صدرکیلئے ارشد انصاری ، سیکرٹری کیلئے زاہد عابد جبکہ پائنئر، پروگریسو اور فرینڈز اتحاد کی طرف سے صدر کے عہدہ کیلئے بابر ڈوگر جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر زاہد شیروانی امیدوار ہیں ،جن کے مابین سخت مقابلہ ہے ،انصاف پینل کی جانب سے احسن ضیاء صدارت کے امیدوار ہیں۔