لاہور ( جنرل رپورٹر )چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نےکمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےہدایت کی ہے کہ اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن جلد مکمل کی جائے ۔ کمشنر لاہور ڈویژن،محکمہ خزانہ، مواصلات و تعمیرات کے سیکرٹریز، ڈی جی ایل ڈی اے، لاہور ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی چیف سیکرٹری نے کہا کہ ای رجسٹریشن کے ذریعے اراضی منتقلی کے عمل میں شفافیت آئی ہے ۔ چیف سیکرٹری نے ریونیو مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ تقرر تبادلوں میں سفارش کا خاتمہ کیا گیا ہے اور صوبائی بیوروکریسی میں تقرر تبادلے صرف میرٹ کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں ۔