• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی بھی نہیں چاہتی کہ سیاسی ورکرز کا معاملہ ملٹری کورٹ جائے: شرجیل میمن

شرجیل میمن— فائل فوٹو
شرجیل میمن— فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی نہیں چاہتی کہ سیاسی ورکرز کا معاملہ ملٹری کورٹ جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ایک ٹیم حکومت سے مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری ٹیم پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے لابی ہائیر کی ہوئی ہیں تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے، پہلے اپنے ریلیف کے چکر میں آئی ایم ایف کو گمراہ کیا گیا۔ 

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر دن رات کام چل رہا ہے، دنیا کی کوئی بھی فرم سے آڈٹ کرا لیں، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی تاخیر نہیں، ریڈ لائن میں مسائل ہیں جنہیں حل کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بی آر ٹی میں ہماری جانب سے نہ کوئی رکاوٹ ہے نہ تاخیر ہے، ریڈ لائن منصوبے میں یوٹیلٹی کو ٹرانسفر کرنا ہے، تمام یوٹیلٹی میرے ہاتھ میں نہیں

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ نگراں حکومت کے دور میں ایک بھی کام نہیں ہوا، نگراں حکومت کے دور میں کچھ افسران کی بھی کوتاہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جام صادق پُل 2025ء کے مارچ میں کراچی کے شہریوں کے حوالے کروں گا، جہاں ہمیں مسائل نہیں وہاں وقت سے پہلے پروجیکٹ مکمل کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ چیلنجز ہیں، کیا ،مسائل کو دیکھتے ہوئے پروجیکٹ بند کردیں، کراچی کے پروجیکٹ اگلے 100 سال کے لیے بن رہے ہیں، پوائنٹ اسکورننگ کرنے والوں کو منع نہیں کرسکتا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نیک نیتی سے دن رات کام کر رہے ہیں، میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے دی، پاکستان پر کوئی میلی آنکھ رکھے گا تو پاکستان جواب دے سکتا ہے،

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو نئے سال کی آمد کی مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے کہ نیا سال سب کے لیے بابرکت ثابت ہو، نئے سال کی خوشی ضرور منائیں لیکن ایسا کام نہ کریں جو کسی کے لیے تکلیف کا باعث ہو، ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اس سے جانی نقصان ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید