• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کمپنیوں کی تعداد میں کمی کا تنازع حل نہ ہو سکا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پرائیویٹ حج آپریٹرز اور وزارتِ مذہبی امور کے درمیان حج کمپنیوں کی تعداد میں کمی کا تنازع حل نہ ہو سکا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز 24 گھنٹے میں عدالتوں میں دائر درخواستیں واپس لے لیں، اسٹے ختم کر کے وزارتِ مذہبی امور سے معاہدہ کیا جائے۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوٹہ واپس ہوا تو ملک کی بدنامی اور عازمین حج کا نقصان ہو گا۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز کی تنظیم ہوپ کے نمائندے کمیٹی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

کمیٹی ممبران نے کہا کہ حج آپریٹرز نے کمیٹی کے 2 گھنٹے ضائع کیے، کمیٹی نے اب جو متفقہ فیصلہ کیا اسے حج آپریٹرز ماننے کو تیار نہیں۔

کمیٹی اراکین کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کی تنظیم ہوپ کے نمائندوں کا رویہ کمیٹی کی توہین کے مترادف ہے۔

قومی خبریں سے مزید