• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کے 20 ہزار کے قریب پاسپورٹ بلاک

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کے 20 ہزار کے قریب پاسپورٹ بلاک کردیے گئے ہیں۔ 

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے مطابق غیرقانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے والے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفتان بارڈر سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے پر ایرانی حکام نے 20 ہزار کے قریب پاکستانی ڈی پورٹ کیے۔

وزارت داخلہ نے غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرنے والے شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید