وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں امن بحال کرنا میرا کام ہے اور میں کروں گا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کے پاس عوامی طاقت نہیں ہے یہ عوام کے پاس نہیں جا سکتے۔
انھوں نے کہا کہ کرم کا امن کا مسئلہ 50 سالوں سے ہے، کرم کا مسئلہ حل کے قریب ہے اور میں ہی کروں گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی کارکردگی ان کی معیشت سے نظر آتی ہے، انہوں نے اگر اپنی معیشت کو بڑھایا ہے تو سامنے لائیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 103 ارب روپے ہم نے اپنے ٹارگٹ سے اوپر جمع کیے ہیں، پنجاب 150 ارب خسارے میں جا رہا ہے، اس کے بعد کہتے ہیں ہم نے کمال کیا، یہ کمال نہیں چاہیے۔
انھوں نے کہا وفاقی حکومت اور پنجاب خسارے میں ہیں، ہماری حکومت نے آئی ایم ایف کے اہداف پورے کیے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نئے سال کی خوشی تب ہوگی جب میرا لیڈر جیل سے باہر ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کی کہ نئے سال پر ہوائی فائرنگ نہ کریں۔