• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: نیو اورلینز میں گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، 10 افراد ہلاک، 30 زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی شہر نیو اورلینز میں گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ ایف بی آئی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

مقامی حکام کے مطابق واقعہ نیو ایئر ڈے کے موقع پر شہر کے ٹورسٹ ڈسٹرکٹ میں صبح سویرے پیش آیا۔ سٹی ڈیزاسٹر پریپئرڈنیس ایجسنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس واقعہ میں ایک گاڑی کینال اینڈ بوربرن اسٹریٹ پر موجود لوگوں پر چڑھ گئی۔

مزید بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ شہر کے فرنچ کوارٹر میں پیش آیا، بعدازاں ڈرائیور نے گاڑی سے اتر کر اسلحہ سے فائرنگ شروع کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔

جائے واردات سے ملنے والی دھماکاخیز ڈیوائس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور گاڑی کے ساتھ دو روز پہلے میکسیکو سے امریکا میں داخل ہوا تھا۔

پولیس مزید تفیش کر رہی ہے۔ جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید