فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے نیو اورلینز واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ نیو اورلینز میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے کی بطور دہشت گرد واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایف بی آئی نے مزید کہا کہ نیو اورلینز میں حملہ آور ڈرائیور پولیس سے مقابلے میں مارا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ صبح سویرے امریکی ریاست لوسیانا کے شہر نیو اورلینز میں گاڑی لوگوں پر چڑھانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔