• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں بارش اور طوفانی ہوا کے بعد ویک اینڈ پر برفباری کا سامنا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں بارش اور طوفانی ہوا کے بعد ویک اینڈ پر برفباری کا سامنا ہے۔ انگلینڈ کے تقریباً تمام حصوں اور اسکاٹ لینڈ کیلئے 3 روز تک برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ 

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق انگلینڈ میں برفباری کے سبب دیہی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوسکتا ہے۔

جنوب مغربی حصوں کے علاوہ پورے انگلینڈ کیلئے ہفتے کی دوپہر سے منگل کی صبح 9 بجے تک یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویلز سمیت جنوبی اسکاٹ لینڈ بھی برفباری سے متاثر ہوں گے۔ انگلینڈ میں برفباری سے فلائٹس، ٹرینیں، بجلی اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق انگلینڈ میں نئے سال کا آغاز بھی خراب موسم کے ساتھ ہوا ہے۔ انگلینڈ میں سیلاب کی 150 سے زائد وارننگ جاری کی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید