• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوا سال بعد چار اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے خلاف فلسطینی پر تشدد کا مقدمہ درج

تشدد کا نشانہ بننے والا فلسطینی شہری شیخ علی جس کے چہرے پر بنایا گیا اسٹار آف ڈیوڈ کا نشان واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔
تشدد کا نشانہ بننے والا فلسطینی شہری شیخ علی جس کے چہرے پر بنایا گیا اسٹار آف ڈیوڈ کا نشان واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔

چار اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے خلاف فلسطینی شہری پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

اسرائیلی عدالت نے ایک سال 4 ماہ کی سماعت کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطینی شہری شیخ علی پر اگست 2022 میں اسرائیلی پولیس نے شدید تشدد کیا تھا۔ 

اسرائیلی اہلکاروں نے شیخ علی کے چہرے پر اسٹار آف ڈیوڈ کا نشان بنا دیا تھا اور شواہد مٹانے کیلئے پولیس سسٹم کی ویڈیو اور تصاویر مٹا دی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید