• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوائیر نائیٹ پرسخت سکیورٹی ،آئی جی کی پولیس فورس کوشاباش

لاہور(پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیو ایئر نائٹ پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک افسران سمیت سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہے۔ موثر پٹرولنگ، مانیٹرنگ اور مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے نیو ایئر نائٹ پُر امن گزری۔ حالات مکمل طور پر پرامن رہے،کسی قسم کا کوئی جانی نقصان اور ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر قانون شکنی کے مرتکب عناصر کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ نیو ایئر نائٹ پر لاہور سمیت صوبہ بھر سے مجموعی طور پر 384 قانون شکن گرفتار کئے گئے ۔