لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ہیڈ منی والے اشتہاریوں کی گرفتاری کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے والی ٹیموں کو ریوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔مزید برآں گزشتہ سال پی ایچ پی نے دورانِ چیکنگ 6537 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پنجاب ہائی وے پٹرول کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ۔