لاہور ( جنرل رپورٹر ) حلقہ پی پی 159 میں ایم این اے رانا مبشر اقبال نے ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن لاہور کاشف کھوکھر ، اکبر چوہدری ، سعید جٹ ، رشید شاکر ودیگر مسلم لیگی رہنماء بھی ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ایم این اے رانا مبشر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری اولین ترجیح حلقے کو مثالی ترقیاتی بنانا ہے ۔