لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب، سونیاآشر نے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ سید اللہ راہ والی میں حالیہ قتل کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے مسیحی لڑکے سلمان اقبال مسیح کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندان کو پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل انصاف اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔