لاہور،فیروزوالہ(کر ائم رپو رٹرسے،نامہ نگار) ڈاکوئوں نے گرین ٹائون میں وئیر ہائوس سے 31لاکھ سے زائد کی رقم اور دیگر سامان چھین لیا،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ا، ایس پی صدر کے مطابق ملازمین وئیر ہاوس سے نقدی لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں واردات ہوئی، گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ یاسر حسین ، آصف جاوید ، عبادت علی شامل ہیں ، راوی روڈ میں محمد صدیق سے 1لاکھ 65ہزار موبائل فون ،کاہنہ میں شہزاد عرفان سے 1 لاکھ 60 ہزار اور موبائل فون،ٹاون شپ میں خالد میوسے 1 لاکھ 55 ہزار موبائل فون ، ہربنس پورہ میں عفان سے1 لاکھ، 40 ہزار اور موبائل فون،ستوکتلہ میں محمد سلیم خان سے 1لاکھ 35 ہزار اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں ابراہیم ناصر سے 1 لاکھ 30ہزار، موبائل فون چھین لی ،ڈیفنس اے اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ باغبانپورہ نواب ٹاون اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ بوٹا پارک قبرستان روڈ سے نامعلوم ڈاکو سبزی چکن فروش وقاص کی دکان میں گھس کر ایک لاکھ 15 ہزار ر اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگیا ۔