لاہور( کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی کے علاقہ میں گاڑیاں قسطوں پر خریدنے کے بہانے سے ایک پرائیویٹ کمپنی کے مالکان شایان اور عثمان خالد متعدد افراد سے لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے اور قیمتی گاڑیاں بھی نہ دیں۔ سید غلام عباس سے سوا سات لاکھ روپے اور عباس علی سے 7لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔ ملزم آفس کو تالے لگا کر فرار ہوگئے۔ مدعیان ن ملزم گرفتار نہیں کررہی۔ پولیس کے مطابق چھاپے جاری ہیں۔