• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب اورقوم پرستوںنےمایوسی کے سواکچھ نہیں دیا‘ علی مددجتک

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کے امیدوارپی بی 45 حاجی علی مدد جتک کی زیر صدارت مشرقی بائی پاس میںشمولیتی تقریب ہوئی جس میں حاجی پائند خان خلجی اور حاجی باچا خان خلجی نے اپنے ساتھیوں سمیت پی پی میں شمولیت کااعلان کیا حاجی علی مدد جتک سردار بہرام خان خلجی ،حاجی محمد گل شاہوانی، حاجی محمد اختر شاہوانی، جبار خان خلجی، میر نصیب اللہ شاہوانی اور میر محمد قلندرانی نےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذہب اور قوم پرستوں نے حلقے میں لوگوں کو احساس محرومیوں اور مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا خوشنما نعروں کا وقت گزر چکا ہے لوگوں کو مزید فریب نہیں دیاجاسکتا وہ نمائندہ کامیاب ہوگا جس عوام کے درمیان رہ کر بلاتفریق لوگوں کی خدمت کرے گاقبائلی رہنماؤںنے 5جنوری کو علی مددجتک کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی آخرحاجی علی مدد جتک اور حاجی محمد گل شاہوانی نے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے۔