• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار جائے، نازنین شاہوانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سریاب کی رہائشی نازنین شاہوانی نے کہا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی غوث بخش کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچاکر انصاف کیا جائے،یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی غوث بخش کا دماغی توازن درست نہیں ، وہ برین ٹیومر اور مرگی کے مرض میں مبتلا تھا ، 19 دسمبر 2024ء کو ایک سازش کے تحت میرے چھوٹے بھائی غوث بخش جس کا دماغی توازن درست نہیں تھا کو میرے اور میری بہن کے سامنے سریاب میں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ، ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے قانون کی گرفت سے باہر ہیں ، اعلیٰ حکام واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی اور حقائق منظر عام پر لائے جائیں ۔ بعض افراد کو نامزد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد نے گولیاں مارکر میرئے بھائی کو قتل کیا ، ملزمان اثر رسوخ رکھتے ہیں فیک نیوز کے ذریعے کالعدم تنظیم کا نام استعمال کرکے غلط بیانی کرتے ہیں ، سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی کوئٹہ سے ملاقات کرکے انہیں بھی صورتحال سے آگاہ کیا لیکن کئی دن گزرنے کے باوجود تفتیشی افسر تعاون نہیں کررہے ،انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے قتل کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان واضح طور پر بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچاکر انصاف کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید