کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمیرعطا اللہ لانگو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت تاجر وں کو سہولیات کی فراہمی کے لئےاقدامات اٹھائےبلوچستان کے تاجروں کے وفاقی و صوبائی محکموں سے متعلق مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کروں گاان خیالات کا اظہار انہوں نے کو ئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کی اس موقع پر چیمبر کے پیٹرن ان چیف ولی محمد ،سنیئر نائب صدر تاج محمد بڑیچ،نائب صدر عطااللہ مینگل ، پاک ایران مشتر کہ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر حاجی نعیم الرحمن ،ایگزیکٹیو ممبران جاوید رحیم پراچہ ، صوفی عبد الا احد ،سید کاشف حسین،ڈاکٹر فرحت،منظور کھوکھر،حضرت علی،عبدالشکور بلوچ سمیت دیگربھی موجو د تھے ہائیکورٹ بار کے صدرنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی قانونی مشاورت کے لئے میں ہمیشہ دستیاب ہوں کی تاجر انتہائی مشکل حالات میں بھی کاروبار کررہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔