• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈی گیٹ پر ٹرانسپورٹروں کو لوٹنے کا نوٹس لیا جائے‘ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چند عناصر منڈی کے گیٹ پر ناکے تعمیر کر کے ٹرانسپورٹروں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔چند سال قبل بھی منڈی کے گیٹ پر ناکے لگا کر انٹری فیس لاگو کی گئی ،اشتہار میں فیس20، 50 اور100 روپے رکھی گئی اور اسے ٹینڈر کیا گیا جبکہ ٹھیکیدار نے پہلے دن سے ہی 200، 300 اور500روپے لینا شروع کیا جس پر کئی بار لڑائی جھگڑے بھی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔