• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں زراعت شماری زرعی ترقی کیلئے اہم ہوگی، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میں سرفراز بگٹی کی جانب سے صوبے میں جی آئی ایس ٹیکنالوجی سے منسلک ساتویں زراعت شماری کے باضابطہ افتتاح کو زراعت کی ترقی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں پارٹی کی حکومت عوامی امنگوں پر پورا اتر رہی ہے۔بینظیر اسکالرشپ پروگرام، بینظیر کسان کارڈ ، نوجوانوں کو ہنر مند بنا کربیرون ملک بھیجنے سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات جیسے اقدامات پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوںکا ثبوت ہے، انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہمارے منشور میں شامل ہے، صدر پاکستان مرد حر آصف علی زرداری، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو لے کر آگے چل رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا، سال 2025ء میں داخل ہوتے ہوئے ہمیں اپنی جدوجہد کا جائزہ لینا اور کامیابیوں کا جشن منانا چاہیے، یہ وقت ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط کریں اور اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ملک سے غربت اورعدم مساوات کے خاتمے اور جہالت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا ہو گی، قوم کو ایک ترقی پسند اور جامع پاکستان کی جستجو میں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔