• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ سے ڈپٹی کنٹری لیڈیو کے ایچ ایس اے کی ملاقات

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کنٹری لیڈ یونائیٹڈ کنگڈم ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی ڈاکٹر محمد آصف بٹنی نے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان محمد نور کھیتران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پبلک ہیلتھ ایڈوائزر بلوچستان ڈاکٹر رابعہ بلوچ اور کوآرڈی نیشن افسریو کے ایچ ایس اے فرحان احسن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر آصف نے صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے تعاون کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جوائنٹ ایکسٹرنل ایولیوشن 2023 کی سفارشات کو نافذ کرنے اور بیماریوں کے پھیلاؤ کے اثرات کو کم کرنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان فار ہیلتھ سیکورٹی کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ بلوچستان کی ترجیحات کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر مشترکہ رپورٹنگ کے نظام میں تعاون، معلومات کے تبادلے کے لئے پروٹوکول کا قیام، مربوط رابطہ اور معلومات کی ترسیل جیسی سرگرمیوں کو مربوط کرنا اور متعلقہ تکنیکی عملے کے لئے مشترکہ تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر بٹنی نے ڈی جی پی آر کی آگاہی بڑھانے اور موثر انفارمیشن کو یقینی بنانے میں اہم کردار کی تعریف کی۔ محمد نور کھیتران نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ مفاد عامہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور پالیسیوں کی نہ صرف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھر پور تشہیر کو یقینی رہا ہے بلکہ اس مقصد کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کو بھی بروئے کار لایا جاتا ہے۔ بعد ازاں وفد نے پاکستان میں چینی سفارت خانے کی مالی معاونت سے قائم کردہ ڈیجیٹل لیب اور عالمی بینک کی معاونت سے قائم کردہ انفارمیشن سیل کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے حکومتی اقدامات کی تشہیر کو سراہا۔