کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان حکومت نے بلوچستان بار کونسل کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 73 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔پروفیشنل پینل کے سربراہ و پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد خان کاکڑ کی کوششوں سے صوبائی حکومت نے بلوچستان بار کونسل کیلئے 73 کروڑ کی لاگت سے بلڈنگ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔بلڈنگ میں آڈیٹوریم، کانفرنس ہال، ممبرز کیلئے دفاتر، کار پارکنگ، اسٹینڈ بائی جنریٹرز سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔ اس سے قبل حکومت بلوچستان نے بلوچستان بار کونسل کی بلڈنگ کیلئے ایک ایکڑ اراضی بھی مختص کی تھی۔ اس بلڈنگ کی لاگت پہلے 6 کروڑ تھی جس کو ری وائز کرکے 73 کروڑ کردی گئی ہے۔