وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی کے اقدامات سے اقوام متحدہ کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔
پاکستان کی سلامتی کونسل کی رکنیت کی مدت کے آغاز پر اسلام آباد میں سفیروں سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ طویل عرصے سے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات تصفیہ طلب ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں جنگوں اور قبضے کا تسلسل ان وعدوں کی خلاف ورزی ہے جو اقوام متحدہ کے قیام کی بنیاد ہیں۔