بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ روینہ ٹنڈن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2025ء کے پہلے دن اداکارہ نے گزشتہ سال کی کچھ یادگار تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
اس موقع پر مداحوں کی نظریں ایک تصویر پر ٹھہر گئیں جس میں ماضی میں اسکرین شیئر کرنے والوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن اور سلمان خان کی یہ گزشتہ سال کی تصویر ایک پارٹی کے موقع کی ہے۔
تصویر میں اداکارہ روینہ ٹنڈن کے بچے بھی موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور روینہ ٹنڈن بالی ووڈ فلم ’پتھر کے پھول‘، ’انداز اپنا اپنا‘ اور ’کہیں پیار نہ ہو جائے‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن اگلی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، سنجے دت اور ارشد وارثی کے ساتھ نظر آئیں گی۔