• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قونصل جنرل کامران احمد ملک کی والدہ مرحومہ کیلئے دعائیہ تقریب

برمنگھم (پ ر) پاکستان کے قونصل جنرل برمنگھم کامران احمد ملک کی والدہ کے انتقال پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب زیر صدارت پیر سید منور حسین شاہ منعقد کی گئی ۔دعائیہ تقریب میں سابق مشیر حکومت ممبر آف برٹش ایمپائر محمد سعید مغل ، پیر سید رشید حسین شاہ جماعتی، ظفر مغل، چوہدری اکبر خان، ممتاز مغل نے شرکت کی۔ رہنمائوں نے کونسل جنرل کامران احمد ملک سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سعید مغل ایم بی ای نے قونصل جنرل کی صحت کاملہ کے لئے بھی دعاکرائی۔
یورپ سے سے مزید