• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یو این قراردادوں پر عمل کرایا جائے، چوہدری عظیم

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ ) وٹفورڈ کمیونٹی رہنماؤں کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم، وٹفورڈ کمیونٹی کے چیئرمین امجد امین بوبی، کونسلر سردار شفیق خان، عثمان علی خان ، چوہدری ممتاز علی، سعادت بھٹی، جاوید احمد شاہ، راجہ عدنان، چوہدری لطیف اور دیگر رہنماؤ ں نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اینتو گریسی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی کی منظور شدہ قرارداد دادوں کو پرعملدرآمد کیلئے روڈ میپ طے کرے ۔انہوں نے اپنےمشترکہ بیان میں کہا کہ 5 جنوری 1947کو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل نے مسئلہ۔ کشمیر کے حل کے لیے قرارداد دیں تو منظور کی تھیں مگر اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی روڈ میپ طے نہیں کیا ۔آج 76 سال ہو چکے ہیں مگر اقوام متحدہ کی قرارداد دادوں پر عملی طور پر کوئی پیش رفت نہیں ہو ئی۔ایک کروڑ پچاس لاکھ کشمیر ی آج بھی اپنے مستقبل کی ضمانت کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد دادوں پر انحصار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کے بدلتے ہوئے حالات اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار و پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی سہ فریقی کانفرنس کا انعقاد جنیوا میں کیا جائے۔ انہوںنے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی مطالبہ کیا کہ کشمیر ی عوام کے مطالبہ حق خودارادیت کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔ کشمیر سے جنگ بندی لائن کے خاتمے، کشمیری کے دونوں اطراف مشترکہ اسمبلی قائم کرنے نئی سیاسی و سفارتی حکمت عملی اختیار کی جا ئے، اس کے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ جنگ بندی لائن کے خاتمے اور عوام کو اپس میں ملنے دیا جائے اس پر تمام کشمیری جماعتوں کا اجلاس طلب کیا جائے تاکہ ایک متفقہ فیصلہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ سال کشمیر ی عوام کے لئے آزادی کا سال کے طور پر منایا جائے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اینتو گریسی کو دورہ مظفرآباد کی دعوت دی جائے۔ مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو بھی سہ فریقی کانفرنس کے انعقاد کے لئے دعوت دی جائے۔
یورپ سے سے مزید