• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ اظہر خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے

سلاو (رپورٹ اورنگزیب چوہدری) لندن میں مقیم ممتاز شخصیت راجہ اظہر خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے. صدر فرینڈز آف آخوت برطانیہ و یورپ چوہدری افتخار احمد آف گجرات آزاد کشمیرکے سابق وزیر محمود ریاض پاکستان سے آئے مہمان نصیب اللہ خان کی قیادت میں وفد نے لندن میں راجہ اظہر خان کی رہائش گاہ جا کر انہیں عمرہ کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کا شرف بار بار ملنا بہت بڑی سعادت باعث عزت و سکون و برکت ہے۔ راجہ اظہر خان نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے ایک بار پھر اللہ کے گھر خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ والے وسلم کی زیارت اور حاضری نصیب ہوئی انہوں نے وفد کے اراکین کا اپنی رہائش آمد پر شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید